واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے لوئیسویل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر کے لیجنڈری باکسر محمد علی کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق لیجنڈری باکسر محمد علی کی 77ویں سالگرہ کے موقع پر ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے گزشتہ روز امریکی شہر لوئیسویل کے ایئرپورٹ کا نام لوئیسویل محمد علی انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لوئیسویل کے میئر کا کہنا تھا کہ اس ایئرپورٹ
کا نام محمد علی کے نام پر رکھنے سے اس کی شہرت زیادہ بڑھے گی۔ایئرپورٹ کے انتظامی بورڈ کا کہنا تھا کہ اس کا نام تبدیل کرنے کے بارے میں ایک سال سے سوچا جا رہا تھا۔واضح رہے محمد علی نے17جنوری1942ء کو امریکا کے شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں ا?نکھ کھولی اور ان کا نام کلے رکھا گیا جنہوں نے ستر کی دہائی میں اسلام قبول کیا۔ انہوں نے رنگ سے باہر نسل پرستوں کو بھی شکست دی۔