جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

ایمریٹس ائیرلائن کا پاکستان کیلئے اپنی پروازوں کی تعداد بڑی حد تک کم کرنے کا فیصلہ ،حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

datetime 17  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس ائیرلائن نے پاکستان کیلئے اپنی پروازوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمریٹس ائیرلائن نے پاکستان کیلئے اپنی پروازوں کی تعداد میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایمر یٹس ایئر لائن نے پاکستان کیلئے ہفتہ وار پروازیں 40 سے بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

اس وقت ایمریٹس ائیرلائن کی پاکستان کے مختلف شہروں میں ہفتہ وار 70پروازیں آتی ہیں۔اطلاعات کے مطابق اب دبئی کی بجٹ ائیرلائن فلائی دبئی ٹرمینل ٹو سے پاکستان کیلئے پروازیں چلائیگی ،ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے اب تک پاکستان کیلئے پروازیں کم کرنے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ ایمریٹس ائیرلائن کی پروازیں کم کرنے کی وجہ پاکستان کیلئے جرمنی اور برطانیہ کا پروازیں شروع کرنے کا اعلان ہے۔علاوہ ازیں اپریل سے دبئی ائیرپورٹ کے رن وے کی مرمت کا کام شروع ہوگیا ہے اور رن وے کا بڑا حصہ 45 دن کیلئے بند رہے گا، پاکستان کی ائیرلائنز اب شارجہ یا دبئی کے المکتوم ائیرپورٹ سے آپریٹ کریں گی۔پی آئی آے نے بھی دبئی کے بجائے شارجہ سے پاکستان کے چھوٹے شہروں کیلئے پروازیں شروع کی ہیں۔ اماراتی ائیرلائن امریکا کیلئے بھی چند فلائٹس کی تعداد کم کررہی ہے۔  متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس ائیرلائن نے پاکستان کیلئے اپنی پروازوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمریٹس ائیرلائن نے پاکستان کیلئے اپنی پروازوں کی تعداد میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایمر یٹس ایئر لائن نے پاکستان کیلئے ہفتہ وار پروازیں 40 سے بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس وقت ایمریٹس ائیرلائن کی پاکستان کے مختلف شہروں میں ہفتہ وار 70پروازیں آتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…