واشنگٹن(این این آئی)شمالی شام میں داعش کے حملے کے نتیجے میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی نائب صدر نے شام میں داعش کو شکست سے دوچار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق واشنگٹن میں 184 ممالک کے سفیروں اور سفارت کاروں سے
خطاب میں امریکی نائب صدر نے شمالی شام میں داعش کے حملے میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا۔ تاہم انہوں نے شام میں داعش تنظیم کو شکست سے دوچار کرنے کا دعویٰ کیا۔امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ شام میں خلافت زمین بوس اور داعش شکست کھا گئی ہے۔