طرابلس (این این آئی)لیبیا کی فوج نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں ترکی اور قطر کی جانب سے جاری مداخلت کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان بریگیڈیئر احمد المسماری کا کہنا تھا کہ جنوبی لیبیا میں جاری الکرامہ فوجی آپریشن کے دوران ترکی اور قطر کی دم کاٹ دی جائے گی۔لیبی فوج کے
ترجمان نے کہا کہ جنوبی لیبیا میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ترکی اور قطر کی دم کاٹ دیں گے۔بریگیڈیئر المسماری نے ترکی اور قطر پر لیبیا میں افراتفری پھیلانے والے ٹی وی چینلوں کو فنڈز فراہم کرنے کا الزما عاید کیا اور کہا کہ استنبول اور دوحا سے نشر ہونے والے چینل لیبیا میں انارکی کو ہوا دے رہے ہیں۔