جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

چوبیس گھنٹوں کے دوران مشرقی شام سے 2000 افراد کا انخلاء

datetime 17  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت(این این آئی)شام میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے بتایاہے کہ ملک کے مشرقی علاقوں میں داعش کے آخری گڑھ سے 24 گھنٹوں کے دوران 2000 افراد نے نقل مکانی کی ہے۔ ان میں بیشتر داعشی جنگجوؤں کے خاندان کے افراد شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے آبزرویٹری نے بتایاکہ مشرقی شام سے

نقل مکانی کرنے والے 2000 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔مشرقی شام میں امریکا کی حمایت یافتہ کرد ملیشیاڈیموکریٹک فورسز نے دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر داعش کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 2200 افراد جن میں 180 داعشی جنگجو شامل ہیں نکالے گئے ۔رپورٹ کے مطابق 1100 افراد جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شام ہیں بسوں اور چھوٹی گاڑیوں پر بدھ کے روز مشرقی شام سے دوسرے مقامات پر منتقل کیے گئے۔ ان میں 80 داعش کے جنگجو بھی شامل تھے۔انسانی حقوق آبزرور رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ تمام افراد کو سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے زیرانتظام پناہ گزین کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دسمبر 2018ء کے بعد سے اب تک اس علاقے سے 20 ہزار سے زاید افراد نے نقل مکانی کی۔ ان میں شام، عراق، روس اور صومالیہ سے تعلق رکھنے والے داعشی جنگجو بھی شامل ہیں۔اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق داعش کے آخری گڑھ سے گذشتہ چھ ماہ کے دوران 25 ہزار سے زاید افراد نے نقل مکانی کی۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…