کابل (این این آئی ) افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے کار بم دھماکہ میں 22 افراد جاں بحق جبکہ 120 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی میڈیا نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ رات کابل کے علاقے گرین ویلج میں کار بم دھماکے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے جن میں دو انڈین شامل ہیں جبکہ 120 افراد زخمی ہوئے جن میں دو کا تعلق جرمنی اور دو کا یونان سے ہے۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ اور صحت حکام کے مطابق دھماکہ میں 4 افراد ہلاک اور 113 زخمی ہوئے۔