تہران(این این آئی)برطانیہ کے دارالعمراء میں بریگزٹ ڈیل 152 کے مقابلے میں 321 ووٹوں سے مسترد ہو گئی،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن لیبر لیڈر جریمی کوربن نے کہاکہ حکومت کو بریگزٹ پر ذلت آمیز شکست ہوگی، وزیر اعظم تھریسا مے مکمل طور
پر ناکام رہی ہیں۔وزیراعظم تھریسامے کا کہناتھا کہ ڈیل کی مخالفت کرنے والے عوام کو نیچا دکھانے کا خطرہ مول نہ لیں۔ ان کی ڈیل مسترد ہوئی تو شاید ڈیل کے بغیر ہی نکلنا پڑ جائے یا پھر یوریی یونین سے علیحدگی ہی نہ ہو پائے، ارکان پارلیمنٹ سے ڈیل پر نظر ثانی کی اپیل کردی۔