جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

اردنی فرمانروا کے استقبال میں فلسطینی پرچم، عراقی حکومت مشکل میں پھنس گئی

datetime 15  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی )اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کے دورہ عراق کے دوران بغداد حکومت کو اس وقت سبکی اور پریشانی کاسامنا کرنا پڑا جب دارالحکومت کی سڑکوں پر لگائی گئی اسکرینوں پر غلطی سے اردن کے بجائے فلسطین کے پرچم لہرا دئیے گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق عراقی حکومت نے کہا کہ اردن کے بجائے فلسطینی پرچم لہرانے کا واقعہ مہمان اردنی فرمانروا کے

پروٹوکول کی خلاف ورزی نہیں بلکہ یہ اس کمپنی کی غلطی ہے جسے بغداد میں مہمانوں کے استقبال کے لیے اسکرینیں نصب کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔خیال رہے کہ شاہ عبداللہ دوم دو روز قبل عراق کے سرکاری دورے پر بغداد پہنچے تھے۔ انہوں نے عراقی حکومت کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے فروغ،انسداد دہشت گردی اور زندگی کے بعض دوسرے شعبوں میں تعاون پر مذاکرات کیے تاہم اس موقع پر عراقی حکومت کو مہمان کے استقبال کے دوران فلسطینی پرچم دکھانے پر شرمندگی بھی تھی۔اگرچہ بغداد کی شاہراؤں پر جگہ جگہ عراق اور اردنی پرچم لہرائے گئے تھے اور جگہ جگہ بھاری بھرکم اسکرینوں پر دونوں ملکوں کے پرچم اور استقبالیہ کلمات کے سلائیڈ چل رہے تھے۔ اس کے باوجود کئی ایک مقامات پر اردن کے بجائے فلسطینی پرچم دیکھنے کو ملے۔نشاندہی کے بعد متعلقہ حکام نے فورا غلطی ٹھیک کردی مگر تب تک شاہ عبداللہ وہاں سے گذر چکے تھے۔عراقی حکام کا کہنا تھا کہ شاہ عبداللہ دوم ملاقاتوں کے بعد بغداد میں الاعظمیہ قبرستان بھی جائیں گے اور امام ابو حنفیہ کے مزار اور مسجد امام ابو حنیفہ کی بھی زیارت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…