تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق میں بمباری کرکے ایران کے اسلحہ کے ڈپو کو تباہ کردیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا شام میں کی جانے والی کارروائی کا پہلا باضابطہ
اعتراف کیا ہے۔ اس سے قبل اسرائیل کی شام میں فوجی کارروائیوں پرخاموشی کی پالیسی پرعمل پیرا رہا ہے۔کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب میں نیتن یاھو نے کہا کہ 36 گھنٹے قبل ہماری فضائیہ نے دمشق کے نین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایران کے اسلحہ ذخیرے کو کامیابی کے ساتھ تباہ کیا ۔