جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ’اسمارٹ اسکول یونیفارم‘ تیار،گلوبل پوزیشننگ سسٹم ( جی پی ایس) بھی نصب

datetime 13  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آن لائن) چین میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ’اسمارٹ یونیفارم‘ تیار کیا گیا ہے جس میں گلوبل پوزیشننگ سسٹم ( جی پی ایس) نصب ہے جو بچوں کی نگرانی کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ آڈیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق اسمارٹ یونیفارم چینی ٹیکنالوجی کمپنی گوئیزوہ گنایو (Guizhou Guanyu) نے تیار کیا ہے جس میں دو مائیکرو چپس یونیفارم کے کاندھے کی طرف نصب ہے۔

اس کی مدد سے والدین اور اساتذہ آسانی سے معلوم کرسکیں گے کہ بچے کہاں موجود ہیں اور کیا کر رہے ہیں۔ جیسے ہی بچے اسمارٹ یونیفارم پہنیں گے جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم فعال ہوجائے گا جو والدین اور اساتذہ کو ان کے اسمارٹ فون میں رپورٹ کرے گا۔اگر بچہ کلاس میں سو جائے یا پھر بغیر اجازت باہر چلا جائے، اس حوالے سے بھی اسمارٹ یونیفارم ہوشیار کردے گا۔ یونیفارم کی مدد سے والدین یہ بھی جان سکتے ہیں کہ بچہ پیسے کہاں خرچ کر رہا ہے اور کتنے خرچ کر رہا ہے اس کے علاوہ وہ اسمارٹ یونیفارم کی ایپ کی مدد سے بچے کی جیب خرچ کا بھی تعین کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب بعض حلقوں نے اسمارٹ یونیفارم کی مدد سے بچوں کی نقل و حرکت پر اس قدر نگرانی کرنے کو ان کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔جس پر کمپنی نے جواب دیا کہ اسمارٹ یونیفارم میں بچوں کے تحفظ کا بھرپور خیال رکھا گیا ہے اور یہ یونیفارم کچھ مخصوص جگہ پر کام نہیں کرے گا چین میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ’اسمارٹ یونیفارم‘ تیار کیا گیا ہے جس میں گلوبل پوزیشننگ سسٹم ( جی پی ایس) نصب ہے جو بچوں کی نگرانی کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ آڈیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق اسمارٹ یونیفارم چینی ٹیکنالوجی کمپنی گوئیزوہ گنایو (Guizhou Guanyu) نے تیار کیا ہے جس میں دو مائیکرو چپس یونیفارم کے کاندھے کی طرف نصب ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…