جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

عراق اور افغانستان کے بعد اب ایران کا نمبر بھی آ گیا، امریکی حملے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل، وال سٹریٹ جرنل نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

datetime 13  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) عراق اور افغانستان کے بعد اب ایران کا نمبر بھی آ گیا، امریکی جریدے وال سٹریٹ جنرل نے خوفناک انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران پر حملے کے لیے بہانے تلاش کر رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایاگیا کہ ایران پر پابندیوں اور ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کے پیچھے جان بولٹن کا ہاتھ ہے جو تہران کے خلاف عسکری کارروائی کے لیے پر تول رہے ہیں، ایران پر حملے کی خواہش جان بولٹن کی جانب سے کوئی نئی نہیں ہے،

امریکی صدر کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کئی بار ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی خواہش کا اعادہ کر چکے ہیں۔ امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ تہران کے خلاف عسکری کارروائی کے لیے بہانے کی تلاش میں ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ برس جب عراق کے شہر بغداد اور بصرہ میں امریکی سفارت خانوں کے قریب راکٹ پھینکے گئے تو اس موقع پر جان بولٹن نے پینٹاگان سے ایران کے خلاف عسکری کارروائی کی سفارش کی تھی، اس وقت کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے اسے مسترد کر دیا تھا۔  وال سٹریٹ جنرل نے خوفناک انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران پر حملے کے لیے بہانے تلاش کر رہی ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور مشرق وسطی کا معاملہ زیر بحث لانے کے لیے ایک بین الاقوامی سربراہ اجلاس آئندہ ماہ فروری میں پولینڈ میں ہو گا۔ہفتہ کوبین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پومپیو کا کہنا تھاکہ اگلے ماہ 13 اور 14فروری کو پولینڈ میں منعقد ہونے والے سربراہ اجلاس میں تمام تر توجہ مشرق وسطی میں استحکام اور خطے میں آزادی و امن پر مرکوز ہو گی۔انہوں نے کہاکہ اس میں ایک اہم عنصر اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ایران کا عدم استحکام پیدا کرنے میں کوئی کردار نہ ہو۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق خلیجی ممالک کے ساتھ شراکت داری توانائی کی عالمی کمک کے تحفط اور ایرانی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے بے حد ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…