انقرہ(این این آئی)ترک حکومت نے شام کی سرحد پر مزید فوج اور اسلحہ کی بھاری کھیپ روانہ کردی۔ادھر ترک وزیر دفاع خلوصی آکار نے آرمی چیف اور انٹیلی جنس چیف کے ہمراہ شام کی سرحدی یونٹس کا دورہ کیا ہے اور علاقے میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے تازہ صورت حال کاجائزہ لیا ہے ۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہفتے کے روز ٹرکوں پر ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں لوڈ کرنے کے بعدد وہ قافلہ شام کی سرحد سے متصل خطائی صوبے کو روانہ کردیا گیا ۔ترکی کی جانب سے شام
کی سرحد پر دوسرے روز بھاری فوجی کمک روانہ کی گئی ،اس سے قبل بھی ترکی نے شام کے شمالی شہر ادلب سے متصل سرحد پر بھاری مقدارمیں اسلحہ اور فوج تعینات کی تھی، ادلب کو شامی اپوزیشن کا سب سے برا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ادھر ترک وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وزیر دفاع خلوصی آکار نے آرمی چیف اور انٹیلی جنس چیف کے ہمراہ شام کی سرحدی یونٹس کا دورہ کیا اور علاقے میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے تازہ صورت حال کاجائزہ لیا۔