پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

تیونسی صدرزین العابدین کی برطرفی کا حامی ان کا داماد بن گیا

datetime 13  جنوری‬‮  2019 |

تیونس سٹی(این این آئی)تیونس کے مفرورسابق صدر زین العابدین بن علی ایک ایسے شخص کے سسر بن گئے جو2011ء میں ان کی برطرفی کیلیے پیش پیش رہاہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ذرائع ابلاغ میں یہ خبر سامنے آئی کہ تیونس کے راپ موسیقار کادوریم نے زین العابدین بن علی کی صاحبزادی نسرین بن علی سے شادی کرلی ہے۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد شہریوں نے

سوشل میڈیا پر کادوریم کی ایک سابقہ فوٹیج دوبارہ نشر کی جس میں انہیں زین العابدین کی طرفی کی حمایت کرتے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔ تیونس میں زین العابدین بن علی کے خلاف عوامی بغاوت کے دوران کادوریم بھی ان کے پاس گئے اور انہیں کہا تھا کہ ملک کے اندر اورباہر ہرطرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ زین العابدین بن علی حکومت چھوڑ دیں۔ لہٰذا آپ فوری طور پراقتدا سے الگ ہوجائیں۔ عرب بہاریہ کے دوران بن علی کی برطرفی میں کادرویم پیش پیش رہے تھے۔تیونس کے سوشل میڈیا پر پرانی فوٹیج دوبارہ نشر ہونے پر کادوریم کو دفاعی پوزیشن اختیار کرنا پڑی ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے بن علی کی برطرفی کی حمایت کی تھی تو اس وقت ہرطرف ایک ہی آواز تھی۔ لوگوں کے ذہن یرغمال بنا لیے گئے تھے۔ میں بھی اسی نفرت اور بغض کا شکار ہوگیا تھا۔ مگر وقت گذرنے کے ساتھ حقیقت آشکار ہوگئی۔ دیگر نوجوانوں کی طرح میں بھی چاہتا تھا کہ ملک میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آزادی حاصل ہو اور ملک میں کرپشن کا خاتمہ ہو۔ مگر ہمارے یہ خواب پورے نہیں ہوئے۔ زین العابدین بن علی کی برطرفی کے بعد تیونس کے حالات مزید بگڑ گئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…