جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

الجزائر میں ‘کلاشنکوف’ کی یادگار نصب کرنے پر نیا تنازع

datetime 13  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الجزائرسٹی (این این آئی)افریقی ملک الجزائر کے تیونس کی سرحد کے قریب ایک قصبے میں روسی ساختہ کلاشنکوف کی یادگار نصب کرنے پر عوامی اور ابلاغی حلقوں میں حکومت پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الجزائر کے دارالحکومت سے

مشرق میں 700 کلو میٹر دور اور تیونس کی سرحد سے 200 کلو میٹر کے فاصلے پر مزرعہ کے مقام پر یہ عجیب یادگار نصب کی گئی ہے۔سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں نے اسے تشدد کی علامت قرار دیتے ہوئے مزرعہ بلدیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔بلدیہ کے چیئرمین نے چار روز قبل کلاشنکوف کی یادگار نصب کی تھی جس کے بعد یہ مقامی اخبارات اور عوام کی توجہ کا مرکز بن گئی۔شہریوں نے کلاشنکوف کی یادگار سوشل میڈیا پر شیئرکی اور حکومت کو سخت تنقید کانشانہ بنایا ۔ عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ الجزائر کو کلاشنکوف کلچر کی نہیں بلکہ امن کا پیغام عام کرنے کی ضرورت ہے۔کلاشنکوف کی یادگار کی تنصیب اس لیے بھی عجیب ہے کہ یہ کسی خاص قومی موقع پر نہیں کی گئی۔ اخبار کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ کلاشنکوف کی یادگار دیکھنے والا ہر شخص یہ کہتا ہے کہ اس سے بچوں میں تشدد کے جذبات پیدا ہوں?گے۔ یہ امن اور امید کی نہیں بلکہ تشدد اور خون خرابے کی علامت ہے۔دوسری جانب مزرعہ قصبے کے میئراحمد بوزیدہ بن علی نے کلاشنکوف یادگار کی تنصیب کا دفاع کیا اورکہاکہ کلاشنکوف فرانسیسی قبضے کے خلاف الجزائری فوج کی قربانیوں اور ان کی جدو جہد کی علامت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کلاشنکوف لوہے کے ٹکڑوں اور پرانے زرعی آلات کی مدد سے تیار کی گئی ہے جس کی تیاری میں 500 یورو کی لاگت آئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…