جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

مودی کے مہان بھارت میں پاکستان مخالف بیان بازی ہی ووٹ بینک کی مضبوطی ہے،بھارتی میڈیا نے حکومت کا بھانڈہ پھوڑ دیا،عمران خان کی تعریفیں

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی حکام نے پاکستان پر الزام دھرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بات چیت میں سنجیدہ نہیں ہے، اگر پاکستان بات چیت کے لیے تیار ہے تو پٹھان کوٹ اور ممبئی حملے کے جو دہشت گرد ہیں ان کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟

بھارتی ٹی وی کے مطابق میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے پاکستان کو مذاکرات میں غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اگر پاکستان بات چیت کے لیے تیار ہے تو پٹھان کوٹ اور ممبئی حملے کے جو دہشت گرد ہیں ان کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ رویش کمار نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں الزام عائد کیا کہ پاکستان شدت پسند تنظیموں کو اب بھی اپنی سرزمین استعمال کرنے دے رہا ہے۔پاکستان میں کالعدم تنظیموں کی جو اعانت ہو رہی تھی وہ اب بھی ہو رہی ہے اس سے بھی خطرناک بات یہ ہے کہ ان تنظیموں کو قومی مرکزی دھارے میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ادھر بھارتی ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاکہ اپریل میں انتخابات کی وجہ سے مودی سرکار پاکستان سے مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کر ہی نہیں سکتی کیونکہ مودی کے مہان بھارت میں پاکستان مخالف بیان بازی ہی ووٹ بینک کی مضبوطی ہے،وزیر اعظم عمران خان نے بھارت سے کئی بار مذاکرات کی پیشکش کی ہے لیکن عقل کے عاری بھارت سے مثبت ردعمل کی کوئی توقع نہیں کی جاسکتی،رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اگست میں نئی حکومت کے قیام کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے انڈیا سے بات چیت شروع کرنے کی کئی بار پیشکش کی لیکن انڈیا کی طرف سے ابھی تک کوئی مثبت ردعمل سامنے نہیں آیا ۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…