جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

ایران جوہری ہتھیاروں کے حامل بیلسٹک میزائلوں کی تیاری فوری روک دے، فرانس

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی)فرانس نے ایران سے جوہری ہتھیار لے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری اور دیگر سرگرمیاں فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ پیرس تہران کی جانب سے جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائلوں کے تجربات اور

ان کی تیاری کی سرگرمیوں کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ فرانس کا ایران سے پر زور مطالبہ ہے کہ وہ جوہری اسلحہ کے حامل میزائلوں کی تیاری فوری روک دے۔فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان انییس فون ڈیرمال نے پیرس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت والے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری روک دے۔ترجمان نے ایرانی صدرحسن روحانی کے بیان کے رد عمل میں کہا کہ ایران کی بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کی سرگرمیاں خطے میں اسلحے کے حصول کی دوڑ کا ذریعہ بنیں گی۔ خیال رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا تھا کہ تہران جلد ہی دو مصنوعی سیارے خلاء میں بھیجنے کی تیاری کررہا ہے۔امریکا نے بھی ایران کی میزائل تیاری کی سرگرمیوں اور خلائی تحقیقات کی آڑ میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…