جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

پاکستان سمیت مختلف ممالک کے سفارتخانوں کو مشتبہ پیکجز بھیجنے والا 48 سالہ مبینہ ملزم آسٹریلیا میں گرفتار ،سنسنی خیز انکشافات

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبرن( آن لائن )آسٹریلوی پولیس نے میلبرن میں مختلف ممالک کے سفارتخانوں کو مشتبہ پیکجز بھیجنے والا 48 سالہ مبینہ ملزم گرفتار کرلیا۔ فیڈرل پولیس کا کہنا تھا کہ مبینہ ملزم کو وکٹوریا ریاست میں اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ مذکورہ شخص نے ملبرن، کینبیرہ اور سڈنی میں مختلف

سفارتخانوں کو 38 پارسل بھیجے تھے۔ پولیس کی جانب سے اب تک 29 پیکجز بر آمد کرلیے گئے ہیں جبکہ ان کا کہنا تھا کہ بقیہ 9 پارسلز سے عام عوام کو کوئی خطرہ نہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص کو ملبرن کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں اس پر ڈاک کے ذریعے خطرناک مواد بھیجنے کے الزامات لگائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ان الزامات کے تحت ملزم کو 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔آسٹریلیا میں غیر ملکی سفارتخانوں میں اس وقت ایک ہلچل مچ گئی جب ایک ہی دن میں پاکستان سمیت 14 ممالک کے سفارتخانوں کو مشتبہ پیکٹ موصول ہوا جو کیمیکل پاڈر سے بھرا ہوا تھا۔میلبورن میں واقع پاکستانی قونصل خانے کی ایک خاتون سفارتکار نے مشتبہ پیکٹ موصول کیا جو بظاہر ایک لفافے جیسا تھا لیکن جب اسے کھولا گیا تو اس کے اندر کیمیکل پاڈر موجود تھا۔پاکستانی سفارتخانے کو موصول ہونے والے پیکٹ میں موجود کیمکیل پاڈر کو ‘اسبیٹوس’ کہا جاتا ہے۔مشتبہ پیکٹس پاکستان کے علاوہ امریکا، جرمنی، اٹلی، بھارت، اسپین، سوئٹزرلینڈ، مصر اور نیوزی لینڈ سمیت 14 ممالک کے سفارتخانوں کو موصول ہوئے۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…