جرمنی/کراچی( آن لائن )جرمنی کی عدالت نے بلدیہ فیکٹری حادثے کا کیس زائد المعیاد ہونے کی بنا پر خارج کردیا ۔ جرمن کمپنی بلدیہ گارمنٹس فیکٹری سے ملبوسات تیار کرواتی تھی لواحقین نے زر تلافی کیلئے جرمن ٹیکسٹائل کمپنی کے خلاف دعوٰی دائر کررکھا تھا ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس خارج کردیا۔ جرمن عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ زر تلافی کیلئے کیس دائر کرنے کی مدت گزر چکی اس لئے دعوٰی
خارج کیا جاتا ہے۔ جرمن کمپنی بلدیہ گارمنٹس فیکٹری سے کپڑے بنواتی تھی اور حادثے میں جاں بحق افراد کیلئے لواحقین نے حفاظتی اقدامات میں کوتاہی کی ذمے داری جرمن کمپنی پر بھی عائد کی تھی اور زر تلافی کیلئے جرمن ٹیکسٹائل کمپنی کے خلاف دعوٰی دائر کر رکھا تھا۔ واضح رہے کہ 2012میں بلدیہ فیکٹری سانحہ میں 258افراد جاں بحق ہوئے تھے لیکن تاخیر سے مقدمہ دائر کرنے کے باعث جرمن عدالت نے لواحقین کا زر تلافی کا دعوٰی خارج کردیا ہے۔