نئی دہلی (آئی این پی)سرجیکل اسٹرائیک کی بڑھکیں مارنے والی بھارتی فوج میں ہم جنس پرستی کا انکشاف ہوا ہے اور اس حوالے سے صحافی کے سوال پر بھارتی آرمی چیف بوکھلا گئے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج میں، جس نے پاکستانی علاقے میں
سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کر کےاپنی جگ ہنسائی کا سامان کیا تھا، اب ہم جنسی پرستی کے انکشاف نے سنسنی پھیلا دی ہے۔بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت اپنی فوج میں ہم جنس پرستی کے سوال پر بوکھلا گئے، جب ایک صحافی نے اچانک فوج میں ہم جنس پرستی پر سوال کیا تو ان کی ہوائیاں اڑنے لگیں۔جنرل بپن راوت نے صحافی کے سوال پر بوکھلا کر جواب دیا کہ بھارتی فوج میں ہم جنس پرستی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔خیال رہے کہ جمعرات کو نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران جنرل بپن راوت نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے جارحیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کی جاسوسی کے لیے بھارتی فوج کی جانب سے کواڈ کاپٹرز بھیجے جاتے ہیں اور ایل او سی پر بھی فائرنگ کرتے ہیں۔بھارتی آرمی چیف نے پاکستانی حدود میں دو بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹرز مار گرائے جانے کا بھی اعتراف کیا، خیال رہے کہ پاکستان کی جانب شہری آبادی ایل اوسی کے قریب ہے جس کی وجہ سے بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں آئے روز پاکستانی نہتے شہری زخمی اور شہید ہوتے ہیں۔