جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بھارتی آرمی چیف نے ایل اوسی پر پاک فوج کی طرف سے بھارتی ڈرونز مار گرا ئے جانے کا اعتراف کر لیا

datetime 10  جنوری‬‮  2019 |

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے لائن آف کنٹرول پر ڈرون کے ذریعے جاسوسی کرنے اور پاک فوج کی طرف سے ان ڈرونز کو مار گرائے جانے کا اعتراف کر لیا اور کہا کہ بھارت جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے ۔وہ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

اس دوران بپن راوت نے کہا کہ بھارتی فوج پاکستان کے ساتھ لائن آف کنٹرول پر جاسوسی کرتی رہتی ہے ۔انہوں نے اس حقیقت کا بھی اعتراف کیا کہ بھارت نے چند روز قبل جاسوسی کے مقصد کی خاطر ایل او سی پر دو ڈرون کوآڈ کاپٹرز بھیجے تھے جبکہ پاکستان کی جانب سے ان دونوں کو سرحد پر مار گرایا گیا ۔بھارتی فوج کے سربراہ نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ بھارت یہ جانتے ہوئے کہ پاکستانی علاقے میں سرحد کے ساتھ شہری آبادی موجود ہے اس کے باوجود ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فوج کے دو جاسوس ڈرونز مار گرائے تھے اور ڈی جی آئی پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ سرجیکل سٹرائیک تو دور کی بات ہم بھارتی کوآڈ کاپٹرز کو بھی ایک انچ پاکستانی سرحد پر آنے نہیں دیتے ۔ انہوں مزید کہاکہ اب تک بھارت کا موقف طالبان کے ساتھ عدم مذاکرات کا رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ کوئی بھی بات چیت افغانستان کی قیادت میں اور اس کی ذمہ داری میں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو طالبان کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہونا چاہئے ۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…