جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیاں شام سے بھی بڑا المیہ قرار، 2018ء کے دوران مظالم میں کتنا اضافہ ہوا؟ عالمی تنظیموں نے پردہ فاش کردیا

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ با د (آن لائن)بھارت میں سترہ کروڑ مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر زندگی اجیرن کردی گئی، معروف یوروایشیا تھنک ٹینک نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شام سے بھی بڑا المیہ قرار دے دیا۔بھارت انسانی حقوق کی پامالی میں سب سے آگے، عالمی تنظیموں کی رپورٹ نے پردہ فاش کر دیا۔ ایشیا گلوبل پالیسی اور یوروایشیا تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ بھارت میں سترہ کروڑ مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر زندگی اجیرن کردی گئی ہے۔ 2018ء کے دوران

کمسن بچیوں اوراقلیتوں سے انسانیت سوز مظالم میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔گزشتہ سال جون میں 8 سالہ مسلمان لڑکی کو ہندوتوا گینگ نے پالیسی کے تحت اغوا کیا، 8 سالہ بچی کو جموں کے ہندو مندر میں زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ یہ انسانیت سوز واقعہ بھارت میں اقلیتوں کیخلاف جرائم کی نئی لہر بن کر ابھر رہا ہے۔یوورایشیا نے مودی سرکار اور بی جے پی کے عسکری ونگ آر ایس ایس پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر عالمی برادری اور تنظیموں سے آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…