اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

سعودی فورسز کی القطیف میں واقع گاؤں میں کارروائی : 6 مطلوب افراد ہلاک

datetime 10  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے صوبہ القطیف میں واقع ایک گاؤں الجش میں پیشگی حفاظتی اقدام کے تحت شروع کی گئی کارروائی مکمل ہوگئی ہے۔ اس میں چھ مطلوب افراد ہلاک ہوگئے اور ایک کو سکیورٹی فورسز نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔

ان تمام مشتبہ افراد کے نام حکام کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھے اور وہ ریاست دشمن تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔انھوں نے صوبہ القطیف میں سکیورٹی فورسز پر حملے کیے تھے اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کو سبوتاڑ کرنے کی سازش کر رہے تھے۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق پریذیڈینسی برائے اسٹیٹ سکیورٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ سکیورٹی ادارے القطیف میں مشتبہ انتہا پسندوں کی سرگرمیوں کی نگرانی کرتے رہے تھے اور انھیں ایسے اشارے ملے تھے کہ مشتبہ عناصر صوبے میں واقع گاؤں الجش میں ایک مجرمانہ کارروائی انجام دینے والے ہیں۔ اس کا مقصد ریاستی سکیورٹی کو نقصان پہنچا نا اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کو سبوتاژ کرنا تھا۔اس اطلاع کے بعد سکیورٹی فورسز نے سوموار کو مشتبہ افراد کے ٹھکانے پر چھاپا مار کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ انھوں نے اس مکان کے اندر موجود مشتبہ افراد سے ہتھیار ڈالنے اور خود کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا لیکن ا نھوں نے اس پیش کش کو مسترد کردیا اور سکیورٹی اہلکاروں کی جانب فائرنگ شروع کردی۔جھڑپ کے بعد عادل جعفر نامی ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔وہ جھڑپ کے دوران میں زخمی ہوگیا تھا اور اس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔وہاں اس کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ان کے قبضے سے 22 موبائل فو ن ، ایک لیپ ٹاپ ، سات خود کار آتشیں رائفلیں ، گولیوں سے بھرے میگزین اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ان تمام مشتبہ افراد کے نام حکام کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھے اور وہ ریاست دشمن تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔انھوں نے صوبہ القطیف میں سکیورٹی فورسز پر حملے کیے تھے اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کو سبوتاڑ کرنے کی سازش کر رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…