جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

گزشتہ ایک سال میں پاکستان سے کتنے افغان مہاجرین واپس افغانستان پہنچے؟عالمی مہاجرین ایجنسی کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 9  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران پر امریکا کی طرف سے عاید کردہ اقتصادی پابندیوں اور ایران کی خراب معاشی صورت حال کے نتیجے میں افغان مہاجرین کی بڑی تعداد وطن واپس آنے پرمجبور ہے۔ ایران میں اقتصادی بحران کے باعث 2018ء کے دوران 8 لاکھ افغان مہاجرین ایران سے واپس ہوئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مہاجرین کے امور کی بین الاقوامی ایجنسی کی چیئرپرسن لورنس ھارٹ کا کہنا تھا کہ گذشتہ برس ایران سے 7 لاکھ 73 ہزار 125 افغان مہاجرن واپس ہوئے۔ سال 2017ء کی نسبت یہ تعداد 66 فی صد زیادہ ہے۔ ایران سے افغان پناہ گزینوں کی واپسی ایران میں اقتصادی مواقع کی کمی کا نتیجہ ہے۔سال 2018ء مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے اہم ترین سال ہے۔ 2012 کے بعد ایران سے سب سے زیادہ افغان مہاجرین گذشتہ برس واپس ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس پاکستان سے 33 ہزار افغان پناہ گزین واپس افغانستان پہنچے۔ افغانستان میں ابتر معاشی حالات کے باعث لوگ انسانی اسمگلروں کے ہاتھ چڑھ جاتے ہیں۔ یہ انسانی اسمگلر نہیں ایران کی سرحد عبور کرانے کے عوض ان سے 300 سے500 ڈالر لیتے ہیں۔ایران میں غیر رجسٹرڈ افغان تارکین وطن کی تعداد 15 سے 20 لاکھ کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ ایران پر امریکا کی طرف سے عاید کردہ اقتصادی پابندیوں اور ایران کی خراب معاشی صورت حال کے نتیجے میں افغان مہاجرین کی بڑی تعداد وطن واپس آنے پرمجبور ہے۔ ایران میں اقتصادی بحران کے باعث 2018ء کے دوران 8 لاکھ افغان مہاجرین ایران سے واپس ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مہاجرین کے امور کی بین الاقوامی ایجنسی کی چیئرپرسن لورنس ھارٹ کا کہنا تھا کہ گذشتہ برس ایران سے 7 لاکھ 73 ہزار 125 افغان مہاجرن واپس ہوئے۔ سال 2017ء کی نسبت یہ تعداد 66 فی صد زیادہ ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…