ریو دی جنیرو(این این آئی)برازیل میں ایک شخص کو ملک کی خاتون آہن کو لوٹنے کی کوشش اس وقت مہنگی پڑی جب اسے پتا چلا کہ جس خاتون سے وہ سامان چھیننے کی کوشش کررہا ہے وہ کوئی عام شخص نہیں بلکہ ملک معروف باکسر ہیں۔خبر رساں اداروں نے مطابق دارالحکومت
ریودی جنیرو میں 27 سالہ بولیانا فیانا اپنے گھر کے باہر ٹیکسی کے انتظار میں تھیں کہ چانک ایک شخص اس سامنے آکھڑا ہوا۔اس نے کہ میرے پاس اسلحہ ہے۔ اس سے قبل کہ میں وہ چلاؤں اپنا موبائل فون اور نقد رقم میرے حوالے کردو۔ فیانا نے لٹیرے کو زیادہ انتظار کا موقع نہیں اور اسے صرف دو گھونسے لگائے جس کے نتیجے میں وہ زمین پر ڈھیر ہوگیا۔ اس کے منہ اور ناک سے خون کے فوارے بہہ بڑے اور عقل ٹھکانے آگئی۔باکسنگ کمپنی یو ایف سیکی جانب سے منعقدہ باکسنگ کے مقابلوں میں طاقت کے جوہر دکھانے والی خاتون آہن نے پولیس کو اس واقعے کی اطلاع دی۔ باکسنگ سپورٹس ویب سائیٹ کے مطابق فیانا کو لوٹنے کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے زمین سے اٹھایا۔ اس کے زخموں کا اعلاج کیا گیا۔ باکسنگ ہیروئن فیانا کہنا تھا کہ چور کو دو گھونسے لگانے سے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم اگلے روز ہاتھ میں معمولی تکلیف محسوس ہورہی تھی۔ اس کاکہنا تھاکہ میں معمول کے مطابق اپنے کام پرگئی اور واپس آکر شام کا کھانا بھی بنایا۔