تہران(این این آئی) ایران میں نظام کے بانیوں کی اولاد کافی متحرک دکھائی دیتی ہے اور انہوں نے برسراقتدار طبقے کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے پالیسیاں نہ بدلیں تو ان کے نتیجے میں نظام کا دھڑن تختہ ہوسکتا ہے۔ ایران کے برسراقتدار ٹولے کی داخلہ، خارجہ اور معاشی پالیسیوں کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی رجیم کے بانی آیت اللہ علی خمینی کے پوتے حسن خمینی نے خبردار کیا کہ ایرانی حکومت کی موجودہ پالیسیاں تباہ ہیں۔ اگر عوام موجودہ نظام سے راضی نہ ہوئے تو یہ زیادہ دیر تک نہیں چلے گا۔ نظام کی بقام اور تسلسل کے لیے عوام کی خوشنوی حاصل کرنا ضروری ہے۔