بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

ایبٹ آباد میں اسامہ کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی دستاویزات جھوٹی ہیں یا سچی؟سابق مفتی القاعدہ کے سنسنی خیز انکشافات

datetime 9  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)القاعدہ کے ایک سابق مفتی محفوظ ولد الوالد المعروف ابو حفص الموریتانی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اور قطر نے اپنے اپنے سیاسی مفادات کے لیے مسلح انتہا پسند گروپوں کے ساتھ متوازن تعلقات ا ستوار کررکھے ہیں۔عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک نے القاعدہ ، تکفیر ، حجرہ ، اسلامی جنگجو گروپ لیبیا اور دوسرے مسلح گروپوں کے ساتھ سیاسی مفادات کے ایجنڈے کے تحت تعلقات استوار کررکھے ہیں۔

انھوں نے اپنی اس گفتگو میں کئی ایک انکشافات کیے اور بتایا کہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ایران کے راستے اپنے آبائی ممالک کو لوٹ جانے میں کامیاب ہوگئی تھی لیکن بہت سے جنگجو ایران سے نہیں جاسکے تھے کیونکہ ان کے پاس سرکاری سفری کاغذات نہیں تھے یا ان کے آبائی ممالک میں انھیں مسائل درپیش ہوسکتے تھے۔چناں چہ وہ ایران ہی میں مقیم رہے تھے ، تاآنکہ بین الاقوامی برادری کو ان موجودگی کی خبر ہوگئی اور پھر وہ ان کی مخالف ہوگئی اور انھیں گرفتار کر لیا گیا۔ابو حفص نے بتایا کہ جب القاعدہ کے بعض لیڈرو ں کی تہران میں موجودگی کی خبر منظرعام پر آئی تو ان میں سے بعض افراد سپاہ پاسداران انقلاب ایران کے حوالے کردیے گئے تھے اور بعض دوسروں کو پاکستان کے حوالے کردیا گیا تھا جبکہ زیادہ اہم شخصیات کو ایران نے اپنے پاس ہی رکھا تھا۔ابو حفص الموریتانی نے انٹرویو میں ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی دستاویزات کے مندرجات کی تصدیق کی ۔ان میں اسامہ اور قطری ٹیلی ویڑن چینل الجزیرہ کے درمیان روابط کی تفصیل بیان کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…