جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

ناروے کے وزیراعظم نے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت اور پاکستان کو بڑی پیشکش کردی

datetime 8  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(این این آئی)ناروے کی وزیر اعظم ایرنا سوُل برگ نے کہا ہے کہ ناروے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایرنا سوُل برگ نے این ڈی ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ تنازعہ کشمیر کاکوئی فوجی حل نہیں ہے اور اس سلسلے میں عوامی حمایت بھی اہم ہے ۔

گزشتہ سال نومبر میں ناروے کے سابق وزیر اعظم Kjell Magne Bondevik نے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے دوران حریت رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں۔ اپنے نجی دورے کے دوران وہ آزاد کشمیر بھی گئے تھے اور آزاد کشمیرکی قیادت سے ملاقات کی تھی۔ایرنا سوُل برگ نے مسٹرBondevik کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ تنازعہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتی کہ اس طر ح کی صورتحال کا کوئی فوجی حل ممکن ہے اور ہمیں عوامی حمایت کی بھی ضرورت ہے ۔خواتین اور نوجوانوں کو امن عمل میں شامل کیا جانا چاہیے۔ ناروے کی وزیر اعظم نے کہا کہ ناروے کے پاس تنازعا ت کے حل کا وسیع تجربہ ہے اور مسٹرBondevik نے چند سال قبل سری لنکا میں تامل ٹائیگرز کے ساتھ تنازعہ کے حل میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کے بارے میں ناروے کے کردار کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر دونوں فریق چاہیں تو ناروے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو مذاکرات کے ذریعے تنازعات کو حل کرنا چاہیے ۔ اگر دونوں ممالک چاہئیں تو ناروے اس سلسلے میں ثالثی اور سہولت کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ہمسایہ جوہری طاقتوں کو اسلحے کی ڈور اور فوجی اخراجات میں کمی کرنی چاہیے اور یہ رقم صحت اور تعلیم سمیت تمام شعبوں کی بہتری پرخرچ کی جاسکتی ہے ۔انہوں نے مذید کہاکہ دونوں ملکوں کو کشیدگی میں بھی کمی کی کوشش کرنی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…