واشنگٹن(این این آئی) وائٹ ہاؤس کی ترجمان مرسڈیز شلاپ نے کہا ہے کہ صدر کے مؤقف میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے۔ امریکی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ صدرٹرمپ کے مؤقف میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے وہ اپنے بنیادی مقصد کو واضح کرچکے ہیں اور وہ یہ کہ وہ امریکی فوجیوں کے ساتھ
اپنے اتحادیوں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہتے ہیں اس لیے محکمہ دفاع شام سے فوجیوں کے بہ حفاظت انخلا کے لیے ایک قابل عمل منصوبہ وضع کرے گا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ماہ شام میں موجود اپنے دوہزار فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان کیا تھا لیکن انھیں اس فیصلے پر کڑی تنقید کا سامنا ہے اور اس پر اختلاف کرتے ہوئے وزیر دفاع جیمز میٹس نے استعفیٰ دے دیا تھا۔