نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں درندہ صفت بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کرکے اس کا خون پی لیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کوربا کے گاں راما چکر کے رہائشی 25 سالہ دلیپ یادیو نامی شخص نے سفاکی و درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی 50 سالہ ماں سماریا کو
کلہاڑی کے وار سے قتل پیر کو خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دلیپ یادیو اپنی ماں کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد تین دن تک اس کا خون پیتا رہا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی پڑوس میں مقیم خاتون نے یہ درد ناک منظر دیکھا تو پولیس کو واقعے کی اطلاع دی تاہم جب تک پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی ملزم دلیپ فرار ہوچکا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم تانترک کا پجاری اور کالا علم سیکھ رہا تھا اور شیطانی قوت کے حصول کیلیے اپنے ماں کو قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو خاتون کی لاش کے ٹکڑے زمین پر پڑے تھے جبکہ مقتولہ کی لاش کے کچھ ٹکڑے کمرے کے ایک کونے میں کوئلوں کے ساتھ جھلسی ہوئی حالت میں بھی ملے تھے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے جھلسے ہوئے انسانی اعضا کو طبی معائنے کیلیے فرانزک لیب بھیج دیا ہے جبکہ چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم دلیپ کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران ملزم کے گھر سے کالے جادو کی کتاب بھی برآمد ہوئی ہے، ملزم دلیپ اپنی والدہ کو اپنی بیوی سے علیحدگی کا ذمہ دار بھی سمجھتا تھا۔ بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کوربا کے گاں راما چکر کے رہائشی 25 سالہ دلیپ یادیو نامی شخص نے سفاکی و درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی 50 سالہ ماں سماریا کو کلہاڑی کے وار سے قتل پیر کو خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دلیپ یادیو اپنی ماں کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد تین دن تک اس کا خون پیتا رہا۔