جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان اور چین کی کوششیں ،بڑی پیش رفت، افغان حکومت اور طالبان ثالثی پر رضامند ہوگئے،، گلوبل ٹائمز کی رپورٹ

datetime 7  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی) چین اور پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے مسلسل جہدو جہد میں مصروف ہیں۔ چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق پاکستان اور چین دونوں دیرینہ دوست ہیں۔ اسلام آباد اور بیجنگ نے افغان امن عمل کیلئے مل کر کام کیا ہے۔

اخبار نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ دنوں ممالک افغان مسئلے کے حل ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ افغان حکومت اور طالبان کو چین بطور سہولت کار منظور ہوگا کیونکہ چین نے ہمیشہسے افغانستان کو شراکت دار کے طور پر دیکھا ہے۔ مستحکم افغانستان چین کی معیشت اور سیکیورٹی کیلئے ناگزیر ہے۔ خطے میں امن کیلئے غیر مستحکم افغانستان بہت بڑا خطرہ ہے۔ بیجنگ ہمسائے میں اس قسم کے عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ چینی میڈیا کے مطابق افغانستان میں عدم استحکام چین کی سیکیورٹی اور خاص کر سنکیانگ صوبہ پر براہ راست اثر انداز ہوتا ہے۔ چین افغانستان میں بہت بڑی سرمایہ کاری کررہا ہے۔ اس وقت کابل اور بیجنگ کے مابین کئی ملین ڈالر کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ افغانستان کو چین کی معاشی ، تجارتی ، تکنیکی اور سیاسی اثر و رسوخ کی اشد ضرورت ہے تاکہ افغانستان میں امن کیلئے دوسرے ممالک کی حمایت حاصل کی جاسکے۔ چین کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ جنوبی ایشیاء ، وسطی ایشیاء اور مشرق وسطح میں جاری ہے۔ افغان جغرافیائی لحاظ سے ان خطوں کے درمیان مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ مستحکم افغانستان ہی چین کو ان تمام خطوں کے ساتھ منسلک کرسکتا ہے۔ یادرہے کہ 2017میں چین نے اعلان کیا تھا کہ سی پیک منصوبہ میں افغانستان کو بھی شامل کیا جائے گا۔ تاہم چین اس بات پر زور دے رہا ہے کہ سی پیک افغانستان تک وسعت دینے پہلے افغانستان کا مسئلہ حل کیا جائے کیونکہ امن کے بغیر اس منصوبے پر عمل درآمد ممکن نہیں ۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…