ریاض(این این آئی) سعودی عرب میں مزید پانچ شعبوں میں غیر ملکی تارکین وطن کو کام کرنے سے روک دیا گیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت محنت و سماجی امورنے ایک بیان
میں کہاکہ ان شعبوں کی مکمل سعودائزیشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔اب طبی آلات، تعمیراتی سامان، گاڑیوں کے پرزہ جات، قالین اور مٹھائیوں کی دکانوں میں غیر ملکی کام نہیں کرسکیں گے۔