امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دس برس سے کومہ کی حالت میں ہسپتال میں ہوش و حواس سے بیگانہ خاتون نے بچے کو جنم دیدیا، پولیس نے خاتون کیساتھ زیادتی کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کے ایک ہیلتھ کیئر سینٹر میں گزشتہ دس برس سے کومہ کی حالت میں ہسپتال میں ہوش و حواس سے بیگانہ خاتون نے بچے کو جنم دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلتھ سینٹر انتظامیہ کو خاتون کے حاملہ ہونے کا علم نہیں تھا، لیبر کی تکلیف ہونے پرخاتون کے کراہنے پر
ہسپتال انتظامیہ نے تشویش میں مبتلا ہوئی جس پر جب خاتون کا معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا ہے کہ 10سال سے کومہ میں پڑی خاتون حاملہ ہے اور بچے کو جنم دینے والی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے جبکہ ہیلتھ سینٹر کی جانب سے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کی نشاندہی کیلئے عملے کے افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا اعلان کیا گیا ہے دوسری جانب اس انتہائی افسوسناک واقعہ نے امریکی ہسپتالوں کی اندرونی حالت زار کی قلعی بھی کھول دی ہے ۔