اوسلو(این این آئی)ناروے کی فضائی کمپنی نے بتایا ہے کہ اس کا ایک مسافر بردار طیارہ بوئنگ 737 ایران میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد وہاں پھنس کر رہ گیا ہے۔ طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث اسے تہران میں ہنگامی طور پراتارا گیا تھا مگر کمپنی ایران پر امریکا کی
عاید کردہ پابندیوں کے باعث مطلوبہ سامان اورسپیئر پارٹس ایران بھجوانے میں ناکام ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ناروین فضائی کمپنی کے ترجمان نے کہاکہ ناروے کی ایئرلائن کا مسافر طیارہ 14 اکتوبر کے لیے اوسلو روانہ ہوا۔ طیارے پر 192 مسافر سوار تھے۔ فضاء میں سفر کے دوران طیارے کے ایک انجن میں خرابی پیدا ہوئی اور اسے ہنگامی طور پر جنوب مغربی ایرانی شہر شیراز میں اتارنا پڑا۔ناروین فضائی کمپنی کے ترجمان اینڈریسن ھگورنھولم نے بتایا کہ کمپنی ایران میں پھنسے طیارے کی واپسی کے لیے مختلف چینلز سے کوششیں کرہی ہے۔ان کا کہناتھا کہ طیارے پر سوار مسافر اگلے روس متبادل پروازوں سے اوسلو پہنچا دیئے گئے تھے تاہم بوئنگ 737 میکس ابھی تک ایران میں پھنسا ہوا ہے۔فضائی سروس پر نظر رکھنے والی ویب سائیٹ کے مطابق تکنیکی ماہرین کو طیارے میں پیدا ہونے والی خرابی دور کرنے میں اس لیے ناکامی کا سامنا ہے کہ کمپنی مذکورہ سپیرپارٹس ایران نہیں بھجوا سکتی جب کہ ایران میں مقامی مارکیٹ میں وہ پرزے موجود نہیں ہیں۔