اتوار‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2025 

اقامہ اورلیبر قوانین کی خلاف ورزی،سعودی عرب میں 23لاکھ غیر قانونی تارکین گرفتار

datetime 6  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 2376215غیر قانونی تارکین گرفتار کرلئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے یہ اعدادوشمار مہم کے آغاز سے لیکر 27ربیع الثانی 1440ھ تک گرفتار کئے جانے والوں کے حوالے سے بتائے ہیں،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت تفتیشی مہم انجام دیتے ہوئے

اب تک 1846252اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے۔364636گرفتار شدگان لیبر قوانین کی خلاف ورزی کررہے تھے۔ سیکیورٹی فورس نے اس دوران 165327ایسے تارکین کو بھی گرفتار کیا ہے جو مملکت میں غیر قانونی طور پر دراندازی کی کوشش کررہے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے یہ اعدادوشمار مہم کے آغاز سے لیکر 27ربیع الثانی 1440ھ تک گرفتار کئے جانے والوں کے حوالے سے بتائے ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق 39088افراد گرفتار ہوئے جو غیر قانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ ان میں سے 51فیصد یمنی ہیں ، 46فیصدایتھوپین ہیں جبکہ3فیصد کا تعلق دیگر ممالک سے ہے۔ اسی طرح 1802افراد گرفتار ہوئے جو غیر قانونی طور پر مملکت سے باہر جانے کی کوشش کررہے تھے۔ 3253ایسے افراد گرفتار ہوئے جو اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مدد فراہم کررہے تھے۔ غیرقانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے والے 962شہری بھی گرفتا ر ہوئے ہیں۔قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد 933شہریوں کو رہا کیا گیا ہے جبکہ 29شہری سزا کے منتظر ہیں۔ اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 369648افراد کو قانون کے مطابق سزا ہوئی ہے۔ 334136افراد کو سفری دستاویزات کے حصول کیلئے ان کے سفارتخانوں سے رجوع کرنے کی سہولت فراہم کی گئی جبکہ 609632غیر قانونی تارکین کو مملکت سے بیدخل کردیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…