تہران (این این آئی)ایران کے دارالحکومت تہران کے شہریوں نے ایک پر اسرار بدبوکی شکایت کی ہے، حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بدبو کا ذریعہ تلاش کرنے میں ان کی مدد کریں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران کے ہزاروں شہریوں نے سوشل میڈیا پر شہر میں سلفر یا سڑی ہوئی مچھلی کی پھیلی ہوئی بو کی شکایت کی،اس پراسرار بو سے لوگوں کو شدید پریشانی لاحق ہے تاہم اس کے بارے میں اب تک معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ کہاں سے پھیل رہی ہے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ انقلاب چوک میں
ایک گٹر پائپ لائن کے پھٹنے سے پھیل رہی ہے لیکن شہر کی مونسپل کمیٹی نے بتایاکہ ایسی کوئی گٹر پائپ لائن نہیں پھٹی ہے۔دوسری جانب حکام نے عوام کو تسلّی دیتے ہوئے کہا کہ ا س بدبو کے بارے میں پریشانی یا تشویش کی کوئی بات نہیں ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے حکام کو ان کی اس تسلّی پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہاکہ جب بھی حکام کسی بات کی تردید کرتے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے اس میں کوئی سچائی ہے اور ہمیں اس طرح ہی بہت سے چیزوں کے بارے میں علم ہوتا ہے۔