اتوار‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی پنجاب اپنی گیارہ ہزار ایکڑ زمین پاکستان کو دینے کو تیار، حیرت انگیز پیشکش، بڑا اعلان کردیا گیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چندی گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورو نانک کی آخری آرام گاہ کرتار پور کا علاقہ بھارت کو دینے کے بدلے بھارتی پنجاب کی قانون ساز اسمبلی نے پاکستان کو گیارہ ہزار ایکڑ اراضی دینے کی پیشکش پر مبنی قرارداد کی منظوری دے دی ہے،

اس پیشکش کو پنجاب حکومت اب بھارت کی مرکزی حکومت کے سامنے رکھے گی۔ واضح رہے کہ بھارت کے صوبہ پنجاب کی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ روز ڈیرہ بابا نانک کے ایم ایل اے، صوبائی وزیر سکھ جندر سنگھ رندھاوا نے اپنے حلقہ انتخاب سے یہ اراضی دینے کی پیشکش کی، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن (ر) امریندر سنگھ نے اسمبلی میں یہ قرارداد پیش کی جس میں بھارتی پنجاب اور بھارتی حکومت کی طرف سے کرتار پور بارڈر کھولنے کے سلسلے میں کی گئی کاوشوں کو سراہا، کرتار پور بارڈر کھولنے کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے پاکستان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پنجاب میں مداخلت کو روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے امن و امان پر سمجھوتہ نہ کرنے کی یقین دہانی پر میں پہلا شخص ہوں گا جو راہداری کے راستے کرتارپور گوردوارہ جائے گا۔  سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورو نانک کی آخری آرام گاہ کرتار پور کا علاقہ بھارت کو دینے کے بدلے بھارتی پنجاب کی قانون ساز اسمبلی نے پاکستان کو گیارہ ہزار ایکڑ اراضی دینے کی پیشکش پر مبنی قرارداد کی منظوری دے دی ہے، اس پیشکش کو پنجاب حکومت اب بھارت کی مرکزی حکومت کے سامنے رکھے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…