سرینگر(اے این این ) بھارتی فوج نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر سر پار موجود ملی ٹنٹوں کے خلاف ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کرنے میں ہچکچاہٹ نہیں کی جائیگی ۔ اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرا دن میں انڈین ملٹری اکیڈمی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بری فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل دیو راج امبو نے کہا کہ بھارتی فوج سر پاحد پار ملی ٹنٹوں کے خلاف دوسری سرجیکل اسٹرائیک کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کرے گی ۔
ان کا کہناتھا کہ اگر ضرورت پڑی تو ایک اور سرجیکل اسٹرائیک سرحد کے اس پار ملی ٹنٹوں کے خلاف کی جائیگی۔تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ضرورت پڑنے پر ہی ایسی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے ۔بری فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل دیو راج امبو نے کہا سرحد پار جنگجوؤں کے لانچنگ پیڈوں پر سرجیکل اسٹرائیک ہماری آرمڈ فورسز کی طاقت کو عیاں کرتا ہے اور اگر دشمن نے ہمیں چیلنج کیا تو ہم ایک بار پھر ایسی کارروائی کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے ۔