ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کیوزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک سے قطر کے الگ ہونے کے اعلان کے پیچھے سیاسی محرکات ہیں۔ قطر سیاسی تنہائی کے نتیجے میں اوپیک میں اپنا اثرو نفوذ قائم رکھنے میں ناکام رہا ہے، جس کے بعد قطر نے اس تنظیم
سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ قطر کی جانب سے اوپیک سے انخلاء کی اقتصادی شق کی کوئی اہمیت نہیں اور نہ ہی موجودہ حالات میں اس فیصلے کا کوئی جواز نہیں۔ ان کا کہنا تھا قطر کے فیصلے کے بعد دوحہ کے ذرائع ابلاغ کی جانب سے اوپیک کے خلاف ابلاغی جنگ کا امکان موجود ہے۔