بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

افغان مسئلے کو حل کرنے کیلئے روس کی دھماکہ خیز انٹری،پاکستان رضامند،امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا ہنگامی دورہ پاکستان

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز (آج)منگل کو اسلام آباد میں پاکستانی حکام کے ساتھ افغانستان میں امن مذاکرات اور دوطرفہ امورپر بات چیت کرینگی ۔ سر کاری ذرائع نے ’’این این آئی ‘‘کوبتایا کہ وزارت خارجہ میں ہونے والے مذاکرات میں افغانستان سے متعلق حالیہ سفارتی کوششوں کے بارے میں گفتگو کی جائیگی ۔امریکی نائب وزیر خارجہ نے گزشتہ دو دنوں میں

افغانستان میں صدر اشرف غنی سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل سے متعلق تفصیلی مذاکرات کئے تھے ۔ایلس ویلز کا دورہ قطر میں طالبان اور امریکی حکام کے درمیان مذاکرات شروع ہونے کے بعد ہورہا ہے ۔طالبان اور امریکی کام کے درمیان گزشتہ تین ماہ میں دو ملاقاتیں ہوئی ہیں جس میں پہلی ملاقات ایلس ویلز کی سربراہی میں امریکی وفد اورطالبان کے درمیان قطر میں جولائی میں ہوئی تھی ۔دوسری ملاقات افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد اور طالبان کے سیاسی نمائندوں کے درمیان اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوئی جس میں باضابطہ مذاکرات شروع ہونے سے قبل اعتماد سازی کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی تھی ۔یہ چار ماہ میں ایلس ویلز کا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے ٗاس سے پہلے دو جولائی کو اسلام آباد آئی تھیں جس میں انہوں نے قطر میں طالبان کے ساتھ ان کی ملاقات سے پہلے مشورے کئے تھے ۔ایلس ویلز کا دورہ افغانستان اور پاکستان ماسکو میں نو نومبر کو ہونے والی علاقائی ممالک کے مشاورتی اجلاس سے پہلے ہوا ہے ۔روسی حکام نے زلمے خلیل زاد کو بھی اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے تاہم یہ معلوم نہیں کہ امریکہ اس میں شرکت کریگا ۔ یاد رہے کہ یہ اجلاس پہلے ستمبر میں ہونا تھا تاہم افغان حکومت کی جانب سے شرکت نہ کر نے کے اعلان کے بعد ملتوی کر دیا گیا اس سے پہلے امریکہ نے بھی اجلاس میں نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم افغان حکام نے اعلان کیا ہے کہ امن کونسل کے اراکین ماسکو کے اس ہفتے ہونے والے مشاورت اجلا س میں شرکت کرینگے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…