جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارت : سباری مالا مندر کا افتتاح، خاتون صحافیوں کے داخلے پر پابندی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی ریاست کیرالہ میں سباری مالا مندر میں انتہا پسند ہندوؤں نے خاتون حافیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی، مندر کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے خواتین کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ہم امید کرتے ہیں کہ میڈیا ہاؤسز ایسے اقدمات نہیں اٹھائیں گے جن سے معاملات کے خراب ہونے کا خدشہ ہو۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی

ریاست کیرالہ میں سباری مالا مندر کے افتتاح سے قبل انتہا پسند ہندوں نے خواتین صحافیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی۔ انتہا پسند ہندوں نے تمام میڈیا ہاؤسز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اس ایونٹ کو کور کرنے کے لیے اپنی خاتون صحافیوں اور کیمرا مین کو یہاں نہ بھیجیں۔سباری مالا مندر کا افتتاح 5 نومبرکو ہوا، اس سے قبل سپریم کورٹ نے صدیوں پرانے اس فیصلے کو مسترد کردیا تھا جس کے تحت 10 سے 50 سال کی خاتون کی اس مندر میں آنے کی اجازت نہیں تھی۔واضح رہے کہ سباری مالا مندر انتظامیہ اور بعض ہندو مذہب کے رہنماوں کا موقف ہے کہ 10 سے 50 سالہ خاتون جنہیں ماہواری کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے انہیں مندر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ مندر پہلی مرتبہ 17 سے 22 اکتوبر کے درمیان کھولا گیا، لیکن سیکیورٹی کی وجہ سے کوئی بھی خاتون اس میں داخل نہیں ہوسکی تھی۔انتہا پسند ہندوں کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا اور اس دوران اس احتجاج کو کور کرنے کے لیے آنے والی خاتون رپورٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ نجی ٹی وی چینل کی ڈی سی این جی وین کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔سباری مالا کرما سمیتی کی جانب سے میڈیا ہاسز کے مدیران کے نام خطوط لکھے گئے جن میں انہوں کہا کہ 10 سے 50 سال کے درمیان کی خواتین صحافیوں کا یہاں آنا بھی معاملات کو خراب کر سکتا ہے۔خط کے مطابق انتہا پسندوں کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ میڈیا ہاؤسز ایسے اقدمات نہیں اٹھائیں گے جن سے معاملات کے خراب ہونے کا خدشہ ہے۔18 اکتوبر کو احتجاج کے دوران مشتعل ہندو مظاہرین نے مندر کے لیے آنے والی ان تمام گاڑیوں پر حملے کیے جن میں خواتین پولیس اہلکار بھی موجود تھی۔مظاہرین کی جانب سے بدترین پتھرا کے نتیجے میں عمر رسیدہ خاتون سمیت متعدد خواتین زخمی ہوگئیں تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…