پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے آپریشن کی حمایت جاری رکھیں گے،امریکا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ واشنگٹن یمن میں آئینی حکومت کی عمل داری کی بحالی کے لیے جاری آپریشن اور سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادی فوج کی کارروائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے جیمز میٹس نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا عرب اتحاد کی حمایت اور مالی مدد جاری رکھے گا اور سعودی عرب کے دفاع کی پالیسی سے دست بردار

نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور عرب اتحاد یمن میں آئینی صدر عبد ربہ منصور ھادی کی حکومت کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔ یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے غیرقانونی طورپر آئینی حکومت کا تختہ الٹ رکھا ہے۔امریکی حکومت یمن میں حوثی باغیوں کی حکومت کو کسی صورت میں تسلیم نہیں کرے گی۔امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ان کا ملک اور مغربی طاقتیں یمن میں آئینی حکومت کو اسلحہ اورمعلومات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…