ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

خاشقجی کی گمشدگی کے روز ترک حکام نے سعودی طیارے کی تلاشی لی تھی : پولیس

datetime 10  اکتوبر‬‮  2018 |

استنبول(انٹرنیشنل ڈیسک)گذشتہ ہفتے ترکی کے شہر استنبول میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کی پر اسرار گم شدگی کے روز شبے کی بنیاد پر ترک حکام نے سعودی عرب سے آئے ایک پرائیویٹ جیٹ کی تلاشی بھی لی تھی، تاہم وہاں سے خاشقجی کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

تْرکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ترک پولیس کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب کے پرائیوٹ طیارے کی مکمل تلاشی لینے سے اس میں خاشقجی کے بارے میں کچھ پتا نہیں چلا جس کے بعد جہاز کو سعودی عرب کے لیے پرواز کی اجازت دے دی گئی تھی۔قبل ازیں ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب جمال خاشقجی کی گْم شدگی کے حوالے سے جاری تحقیقات میں ہر ممکن تعاون کر رہا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان حامی اقصوی نے ایک بیان میں کہا کہ ویانا سمجھوتے کے تحت قونصل خانوں اور سفارت خانوں کو تحفظ حاصل ہے مگر سعودی حکام نے یقین دلایا ہے کہ وہ ترک حکام کو قونصل خانے کی تلاشی لینے اور اندر داخل ہو کر تحقیقات کرسکیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ترکی سعودی عرب کے ساتھ مل کر جمال خاشقجی کی گم شدگی کا پتا چلانے کی کوشش کر رہا ہے۔خیال رہے کہ صحافی جمال خاشقجی گذشتہ منگل کو ضروری دستاویزات کیحصول کے لیے استنبول میں قائم سعودی قونصل خانے گئے مگر اس کے بعد سے انہیں نہیں دیکھا گیا۔ ترک حکام کا دعویٰ ہے کہ خاشقجی کو سعودی حکومت پر تنقید کی پاداش میں قتل کرکے اس کی لاش غائب کر دی گئی ہے تاہم ترکی اس دعوے کے ثبوت پیش نہیں کرسکا۔ سعودی عرب نے بہ ظاہر خاشقجی کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ خاشقجی قونصل خانے میں آنے کے بعد واپس چلے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…