جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

انٹرپول کے سربراہ کی گم شدگی پر چین سے وضاحت طلب

datetime 7  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(انٹرنیشنل ڈیسک)فرانس نے انٹرپول کے چینی سربراہ مینگ ہونگ وائی کی چین میں گمشدگی کے بعد بیجنگ سے اس حوالے سے وضاحت طلب کرلی،بعض اطلاعات کے مطابق 64 سالہ مینگ کو چین میں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا ہے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان سے کس قسم کی پوچھ گچھ ہو رہی ہے، یا یہ کہ انھیں کہاں رکھا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق

گمشدگی کی تحقیقات میں شامل ایک اہلکار نے بتایا کہ وہ فرانس میں غائب نہیں ہوئے ہیں۔فرانسیسی تحقیقات کا آغاز اس وقت ہوا جب مینگ کی اہلیہ نے پولیس کو اپنے خاوند کی گمشدگی کے بارے میں بتایا۔پولیس ذرائع کے مطابق ان کا اپنے خاوند سے 29 ستمبر کے بعد سے رابطہ نہیں ہوا۔تاہم بعد میں فرانس کی وزارتِ داخلہ نے کہا کہ آخری رابطے کی اصل تاریخ 25 ستمبر ہے۔ وزارت کے مطابق چینی حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ فرانس انٹرپول کے صدر کی گمشدگی پر حیران ہے اور اسے ان کی اہلیہ کو دی جانے والی دھمکیوں پر تشویش ہے۔مینگ ہونگ وائی کی گمشدگی اسی نوعیت کی ہے جس طرح چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سینئیر ارکان غائب ہوتے رہے ہیں۔ کوئی رکن اچانک غائب ہو جاتا ہے اور کسی کو کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ وہ کہاں ہے۔بعد میں پارٹی ایک مختصر بیان جاری کرتی ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ وہ اہلکار ‘زیرِ تفتیش’ ہے۔ اس کے بعد اسے ‘نظم و ضبط کی خلاف ورزی’ کی پاداش میں پارٹی سے نکال دیا جاتا ہے اور آخر میں جیل کی سزا سنا دی جاتی ہے۔ شی جن پنگ کے 2012 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک دسیوں لاکھ چینی حکام کو کسی نہ کسی قسم کی تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ایک بیان میں انٹرپول نے کہا کہ وہ اپنے سربراہ کی گمشدگی سے باخبر ہے۔ یہ معاملہ فرانس اور چین کے متعلقہ حکام کے درمیان ہے۔انٹرپول نے یہ بھی واضح کیا کہ اس کے روزمرہ معاملات ادارے کے جنرل سیکریٹری دیکھتے ہیں، نہ کہ صدر۔مینگ کا انصاف فراہم کرنے والے اداروں میں کام کرنے کا 40 سالہ تجربہ ہے۔انٹرپول کسی شخص کی گرفتاری کے لیے ‘ریڈ نوٹس’ جاری کر سکتی ہے، تاہم اس کے پاس کسی ملک میں جا کر افراد کو گرفتار کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…