منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی روپیہ تاریخ کی بلند ترین گراوٹ کا شکار،ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ اب کتنے کا ہوگیا؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی روپیہ تاریخ کی بلند ترین گراوٹ کا شکار،ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ اب کتنے کا ہوگیا؟ حیرت انگیز انکشاف،بھارتی روپیہ مسلسل گراوٹ کاشکار ہے، ڈالر کے مقابلہ میں بھارتی روپے کی قدر 59پیسے کی گراوٹ سے تاریخ کی بلند ترین سطح 74روپے15پیسے تک پہنچ گئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطا بق ریزرو بینک آف انڈیاکے ذریعہ ریپو ریٹ(ری پرچیز ریٹ)میں کوئی تبدیلی نہ کر کے اسے 6.50فیصد ہی برقرار رکھنے کے باعث حصص بازار اور روپے میں زبردست تنزلی

ریکارڈ کی گئی۔ امریکی ڈالر کے مقابلہ میں بھارتی روپے کی قدر 59پیسے کی گراوٹ سے74روپے15پیسے تک پہنچ گئی جو ہندوستانی و امریکی کرنسی کی تاریخ میں اب تک کا سب سے بڑا فرق ہے ۔ آر بی آئی کا شرحوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا پالیسی اعلان حیران کن ہے جس سے خاص طور پر کرنسی منڈی پر منفی اثر مرتب ہورہا ہے۔ خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کی روشنی میں درآمد کاروں خاص طور سے تیل ریفائنریوں کا ڈالروں کی تسلسل سے ضرورت کے باعث روپیہ پر دباو بڑھ گیا ۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…