جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

بھارت کا ہوائی اڈوں پر چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کا منصوبہ

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی حکومت نے ہوائی جہاز سے سفر کرنے والے افراد کے لیے ہوائی اڈوں پر چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اب مسافر حضرات کو شناختی کارڈ اور بورڈنگ پاس ہمراہ رکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت میں سول ایوی ایشن کی منسٹری نے بتایا کہ اس منصوبے پر عمل کا آغاز

آئندہ برس سے کیا جائے گا۔ اس منصوبہ دراصل بھارت میں ہوائی سفر کرنے والے افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر بنایا گیا ہے۔وزارتِ سول ایوی ایشن کے سیکرٹری راجیو نائن چوبے نے ایک بیان میں کہاکہ اندرون ملک سفر کرنے والے مسافر حضرات انتخاب کر سکیں گے کہ آیا وہ شناختی دستاویزات کے بغیر بایؤ میٹرک طریقے سے چیک ان کرانا چاہتے ہیں۔یہ منصوبہ تقریباویسا ہی ہے جیسا کہ امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئر لائن نے گزشتہ ماہ متعارف کراتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ مسافروں کی شناخت کے لیے اٹلانٹا میں بائیو میٹرک ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کرنے والی ہے۔برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئر ویز نے بھی حال ہی میں اورلینڈو، نیویارک اور میامی کے ہوائی اڈوں پر صارفین کی شناخت کے لیے بائیو میٹرک ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کیا ہے۔بھارتی مجوزہ منصوبے کے تحت مسافر حضرات کی شناخت کے لیے ایئر پورٹ میں داخل ہونے سے لے کر بورڈنگ اور چیک ان کے مراحل کی تصاویر لی جائیں گی۔ حکومتی بیان میں کہا گیا کہ اس ٹیکنالوجی کو سب سے پہلے فروری 2019 میں بنگلور اور حیدر آباد کے ہوائی اڈوں پر متعارف کرایا جائے گا۔ اس کے بعد اپریل سن 2019 تک چند دیگر ایئر پورٹوں پر بھی یہ نظام نصب کیا جائے گا جن میں کولکتہ، وارانسی، پونے اور وجیا واڈا شامل ہیں۔دوسری جانب بنگلور ایوی ایشن ویب سائٹ کے ایڈیٹر دیویش اگر وال نے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے حوالے سے مسافروں کے ذاتی کوائف کو تحفظ فراہم کیے جانے پر سوال اٹھتے ہیں۔ بھارت میں گزشتہ ایک عرصے کے دوران فضائی سفر کرنے والے افراد کی تعداد میں چھ گنا اضافہ ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…