واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی کو دی گئی دھمکی کہ امریکی فوج کی مدد کے بغیر آپ دو ہفتے حکومت نہیں کر سکتے، اس دھمکی کے بعد امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلی فون پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے رابطہ کیا ہے جس میں علاقائی اور عالمی حالات کے علاوہ دو طرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔ انٹرنیشنل میڈیا
کا کہنا ہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعاون کا دائرہ و سیع کرنے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا، دوسری جانب امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات اور علاقائی مسائل پر توجہ مرکوز رکھی گئی۔