جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

مالدار امریکیوں کی فہرست: 24 سال سے سرفہرست بل گیٹس کی حکمرانی ختم،اب کون کس پوزیشن پر ہے؟ حیرت انگیز تفصیلات جاری

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)آن لائن تجارتی کمپنی ایمازون کے مالک جیف بیزوس نے معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو پیچھے چھوڑدیا۔160ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین فرد بن گئے اور یوں 24 سال سے مالدار ترین شخص کا اعزاز رکھنے والے بل گیٹس دوسرے نمبر پر آگئے، امیر ترین افراد کی فہرست میں وارن بفے کا تیسرا اور مارک زکر برگ کا چوتھا نمبر ہے۔امریکی جریدے فوربز نے امریکا کے400 امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی ہے

جس میں آن لائن کاروباری کمپنی ایمازون کے مالک جیف بیزوس 160 ارب ڈالرزکے ساتھ نہ صرف دولت مند ترین امریکی بن گئے بلکہ 100 ارب ڈالر سے زائد دولت رکھنے والے پہلے امریکی بھی ہیں۔جیف بیزوس نے امیر ترین امریکیوں کی فہرست پر بل گیٹس کی 24 سالہ حکمرانی بھی ختم کردی ہے۔ بل گیٹس 97ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔اسی طرح امریکی تاجر وارن بفٹ 88 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 61 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…