اتوار‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2025 

موسیقار سے شادی ناجائز قرار ،سعودی عدالت کے فیصلے نے نئی بحث چھیڑ دی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (اے این این ) اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں ایک خاتون عدالت میں اپنی مرضی سے موسیقار سے شادی کرنے کا قانونی اختیار حاصل کرنے کی جنگ ہار گئی ہیں۔سعودی عدالت نے خاتون کی موسیقار سے شادی کرنے کی استدعا پر حکم جاری کیا کہ موسیقار سے شادی مذہبی طور پر ناجائز ہے۔

اس خاتون کے وکیل اور مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک ماتحت عدالت نے اس معاملے میں لڑکی کے اہل خانہ کے موقف کی تائید کی اور کہا کہ یہ شادی نہیں ہو سکتی۔قدامت پسند ملک سعودی عرب میں کچھ افراد کے مطابق موسیقی حرام ہے۔بینک کے مینیجر کا یہ مقدمہ گذشتہ ہفتے اس وقت سامنے آیا جب عبدل رحمان نامی وکیل نے سنیپ چیٹ پر اس مقدمے کے حوالے سے بات کی۔وکیل کے مطابق ایک سعودی خاتون نے دو سال قبل انھیں کہا تھا کہ وہ ان کے بھائیوں کے خلاف مقدمہ دائر کریں کیونکہ وہ انھیں اپنی مرضی سے ایک ایسے شخص سے شادی کرنے کی اجازت نہیں دے رہے جو کبھی موسیقار رہا کیونکہ ان کے خیال میں ایک موسیقار سے شادی مذہبی طور پر ناجائز ہے۔بینک میں ملازمت کرنے والے 38 سالہ موسیقار نے دو سال قبل سعودی خاتون سے شادی کے لیے ان کے اہل خانہ سے خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم خاتون کے اہل خانہ نے ان کے موسیقی کے شوق کو مد نظر رکھتے ہوئے شادی پر اعتراض کیا تھا۔مذکورہ لڑکی جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا نے بعد ازاں موسیقار سے شادی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ماتحت عدالت نے اس معاملے میں لڑکی کے اہل خانہ کے موقف کی تائید کی اور کہا کہ یہ شادی نہیں ہو سکتی۔عدالت کا کہنا تھا کہ ‘لڑکا موسیقار ہے اور مذہبی بنیاد پر وہ لڑکی سے شادی کرنے کے لائق نہیں ہے۔بعد ازاں اپیل کورٹ نے بھی ماتحت عدالت کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے اسے حتمی فیصلہ قرار دے دیا۔

بینک مینیجر کے وکیل عبدل رحمان کا کہنا ہے کہ ان کے موکل کو عدالت میں اپنے دفاع کا حق نہیں دیا گیا اور اور اس فیصلے نے سنگین اصول قائم کیے ہیں۔دوسری جانب سعودی خاتون نے اخبار اوکاز کو بتایا کہ وہ اب بھی مذکورہ شخص سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ خاتون نے اس شخص کو نیک اور اچھی شہرت کا حاصل شخص قرار دیا۔خاتون نے سعودی رائل کورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اس معاملے میں اعلی حکام سے بھی رابطہ کریں گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو خود مختار بنانے کے لیے معاشی اور معاشرتی اصلاحات کی جارہی ہیں جس کے پیش نظر سعودی خواتین پر عائد ڈرائیونگ کی پابندی کو بھی حال ہی میں ختم کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…