جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

چین، کینیڈا اور میکسیکو کے بعد امریکہ نے بھارت کے ساتھ بھی تجارتی جنگ چھیڑ دی،بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گا، ٹرمپ نے بڑادعویٰ کردیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2018 |

چین، کینیڈا اور میکسیکو کے بعد امریکہ نے بھارت کے ساتھ بھی تجارتی جنگ چھیڑ دی،بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گا، ٹرمپ نے بڑادعویٰ کردیا واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب ،جنوبی کوریا اور جاپان کو فوجی امدا دینے پر تنقید کی ہے ، امریکا نے امریکی مصنوعات پر زائد ٹیکس وصولی پر بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدرنے  سعودی عرب، جنوبی کوریا اور جاپان کو فوجی امداد دینے پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے میکسیکو اور کینیڈا کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے کا اعلان کیا اور دعوی کیا کہ بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے واشگٹن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ نئے نافٹا معاہدے کا اعلان کیا اور کہاکہ اب کوئی ملک تجارت میں واشنگٹن سے زیادتی نہیں کرے گا۔ میکسیکو اور کینیڈا اب امریکی ڈیری مصنوعات و زرعی مصنوعات خریدیں گے جس سے امریکی کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم ٹیکس لگانے کے بادشاہ ہیں۔ نریندر مودی نے امریکی موٹرسائیکلوں پر سو فیصد ٹیکس لگایا ہے اور اس کا کوئی جواز نہیں لیکن ہم نے بھارت کو مجبور کردیاہے کہ وہ ٹیکس کم کرے۔ مودی نے ٹیلیفون کرکے یقین دہانی کرائی کہ وہ امریکی موٹرسائیکلوں پر ٹیکس کم کریں گے۔ اس سے پہلے ٹرمپ نے کہاکہ کہ امیر ممالک سعودی عرب، جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر کو فوجی امداد دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…