جمعرات‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2025 

اقوام متحدہ میں بھارت کو سبکی کا سامنا، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹرس نے کھل کر پاکستانی موقف کی حمایت کر دی، دوٹوک اعلان

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی) بھارت کو اقوام متحدہ میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹرس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی موقف کی کھل کر حمایت کردی،دوطرفہ اختلافات کا خاتمہ پر امن اور مثبت مذاکرات کے ذریعے کیا جائے، دورہ بھارت میں امن اور بین الاقوامی ہم آہنگی بارے بات چیت کی جائے گی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹرس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستانی موقف کی حمایت کردی۔اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ انھیں مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلافات کے پر امن خاتمے کے لیے مثبت مذاکرات کیے جائیں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھارتی خبرایجنسی کو انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام مسائل کے پر امن حل کے لیے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔ اپنے ٹویٹرپیغام میں انتونیو گوٹرس کا کہنا تھا وہ دورہ بھارت میں امن اور بین الاقوامی ہم آہنگی پر بات کریں گے۔واضح رہے کہ دو روز قبل نیویارک میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا تھا کہ بھارت سے کہا جائے کہ وہ مہم جوئی سے باز رہے، انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ خطے کے دیرپا امن کے لیے بھارت کو مذاکرات میں شامل کیا جائے۔  بھارت کو اقوام متحدہ میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹرس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی موقف کی کھل کر حمایت کردی،دوطرفہ اختلافات کا خاتمہ پر امن اور مثبت مذاکرات کے ذریعے کیا جائے، دورہ بھارت میں امن اور بین الاقوامی ہم آہنگی بارے بات چیت کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



1984ء


یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…